22 دسمبر 2025 - 08:32
رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ کی اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے موقف کی تعریف

انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ نے نجف اشرف میں حرم مطهر امیرالمومنین (علیہ السلام) میں صحنِ سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے موقف کی تعریف کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے صحن حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "مجھے اس مجلس میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے اس بیان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جو انھوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران جاری کیا تھا، جب امریکہ نے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کو دھمکی دی تھی۔"

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے بیان کا متن کچھ یوں تھا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"میں اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری عسکری جارحیتوں کے تسلسل اور اس ملک کی اعلیٰ دینی و سیاسی قائدین کو جانی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور واضح طور پر متنبہ کرتا ہوں کہ اس نوعیت کا ہر مجرمانہ اقدام، واضح دینی و اخلاقی اصولوں کو پامال کرنے اور بین الاقوامی روایات و قوانین کی صریح خلاف ورزی کے علاوہ، پورے خطے کے لئے انتہائی سنگین نتائج کا باعث ہوگا۔"

جناب گلپایگانی نے کہا: "یہ حضرت آقائے سیستانی کا بیان ہے۔ میں یہ عرض کرنا چاہتا تھا کہ یہ ان کا موقف اور نظریہ ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha